تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت وکیل کی مصروفیت کے باعث آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی،معاون وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل بابراعوان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے التوا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *