بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت تک تفصیلات لی جائیں،عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات لے کر جمع کرائیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نیب کو نوٹس کرکے تفصیلات مانگ لیتا ہوں،عدالت نےنئے کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے دائر درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *