لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر پراسیکیوشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات اور الزامات کی نوعیت سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلیں، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کوکل طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ کے دوران ذاتی حیثیت میں عدالت پیش نہیں کیاگیا،اس بنیاد پر انسداد دہشتگردی کی عدالت کا جسمانی ریمانڈ غیرقانونی ہے،عدالت بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ غیرقانونی قرار دے،جسٹس انوارالحق پنوں نے کہاکہ آپ کہہ رہےہیں کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے، تاکہ ملزم اپنی بات بیان کر سکے،وکیل بانی پی ٹی آئی عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ جی بالکل قانون بھی یہی کہتا ہے،قانون کے مطابق ملزم کی فزیکل حاضری عدالت میں لازمی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات اور الزامات کی نوعیت سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کوکل طلب کر لیا۔
Pakistan Image