حکومت بجلی سستی کرنے کیلئے پہلا بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو جامع حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

اعلامیے کے مطابق 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والے تمام مہنگے پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مہنگے فیول پر چلنے والے تمام پلانٹ کو ریٹائر کرنے سے بجلی کے نرخ میں کمی واقع ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *