بھارتی کرکٹر محمد شامی کو انضمام الحق سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی

لاہور (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر سابق کرکٹر باسط علی نے بھارتی بولر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ٹیم کے پیسر نے ایک انٹرویو میں ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کے الزام پر انضمام الحق پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے کارٹون جیسے ریمارکس نہیں چلیں گے، لوگ بے وقوف نہیں ، وہ ایسی باتوں کو سمجھتے ہیں۔

محمد شامی کے اس بیان پر باسط علی نے کہا کہ شامی کی جانب سے انصمام کے حوالے سے ایسے ریمارکس کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اگر انھوں نے سینئرز کا احترام نہیں کیا تو سال بھر مشکلات کا شکار رہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *