بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

لاہور(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،رجسٹرا رآفس نے بشریٰ بی بی کے دستاویزات پر انگوٹھے کے نشان نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا،عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا،عدالت نے درخواست کو کل سماعت کیلئے لگانے کی ہدایت کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *