نسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی نے اوپن ٹرائل کی استدعا کردی۔

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی نے اوپن ٹرائل کی استدعا کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے ٹی سی میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف جیل میں کیس کی سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے،جج اے ٹی سی نے جواب دیا کہ جیل ٹرائل کا فیصلہ ہو چکا ہے، کیس کو لٹکایا نہ جائے،عدالت نے ملزمان کے وکلا کو گواہوں کے بیان پر جرح کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *