اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی بھاری نفری تحریک انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ میں موجود ہے،ویمن پولیس اسلام آباد کی نفری بھی تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں موجودہے، پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
Pakistan Image