’’ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے ‘‘ پشاور ہائیکورت کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

پشاور(پاکستان امیج) ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ کو بھی طلب کریں گے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاپتا افراد کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جو لاپتا شخص تھا، اسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس وقت جیل میں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس کیس میں ہم نے وزیراعلیٰ کو طلب کیا تھا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا اس کا جرگہ ہے، آج وزیراعلیٰ وہاں پر مصروف ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کچھ عرصہ پہلے تک آپ کی پارٹی اسی طرح متاثر تھی۔ آج آپ کی حکومت میں ایسا ہورہا ہے۔ روزانہ آپ دیکھ رہے ہیں یہاں پر لوگ ہمارے سامنے فریاد کررہے ہوتے ہیں۔ جو لوگ قصور وار ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کریں۔ ہمیں پتا ہے کچھ لوگ اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، لیکن آپ خود کو ٹھیک کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت پر لوگ رہا ہوجاتے ہیں اور جیل کے باہر ان کو دوبارہ گرفتار کیاجاتا ہے۔ اسد قیصر کیس میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار بندے کو دیگر کیسز میں بھی گرفتار تصور کیا جائے۔

الیکشن ہارنے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھنے والے شخص کی سیاست پر کیا تبصرہ کیا جائے ، شفقت محمود کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل
عدالت نے استفسار کیا کہ پراونشل سیفٹی کمیشن اور ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن بنے ہی؟، یہ تو پولیس ایکٹ میں ہے۔ 7 سال سے نوٹیفائی نہیں کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہم اس کو نوٹیفائی کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ سیفٹی کمیشن کو نوٹیفائی کرلیں، اس سے بہت سے مسائل حل ہوں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم 100 میٹر کی ریس میں ہیں، بہت سارے کام ہم نے کرنے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اس سے پہلے 5 ہزار کی میراتھن ریس میں بھی تھے۔ اس کیس میں آپ 15 روز میں رپورٹ جمع کرائیں۔

عدالت نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم وزیراعلیٰ کو بھی طلب کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *