لطیف کھوسہ کا شوکاز نوٹس بھجوانے پر موقف سامنے آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے شوکاز نوٹس بھجوانے پر موقف اختیار کیا کہ انہیں تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لطیف کھوسہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ہے، سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کے سبب اجلاس میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ پیپلز پارٹی میری اپنی جماعت ہے، مجھے کون پارٹی سے نکال سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوکاز نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملنے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کروں گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *