موٹروے پولیس نے رقم سے بھرا بیگ تلاش کرکے مسافر کے حوالے کر دیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)موٹر وے پولیس نے سفر میں کھو جانے والا رقم سے بھرا بیگ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے سوات جاتے ہوئے، پالیاں (سوات ایکسپریس وے) کے قریب ایک گاڑی خراب ہوئی جسے مدد فراہم کی گئی، درست ہونے پر گاڑی وہاں سے روانہ ہوگئی تاہم سوار کا ایک بیگ جس میں2لاکھ روپے نقد اور کپڑے موجود تھے وہیں رہ گیا۔

دوران سفر یاد آنے پر ڈرائیور نے راستے میں آنے والے موٹروے پولیس پیٹرولنگ ٹیم کو آگاہ کرکے مدد طلب کی تو مذکورہ ٹیم نے بتائی گئی جگہ سے قریب ترین پیٹرولنگ ٹیم کو آگاہ کیا جس پر موٹر وے پولیس ٹیم نے فل فور تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

سامان و نقدی واپس ملنے پر مالک نے موٹروے پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *