ممبئی(پاکستان امیج )بگ باس او ٹی ٹی سے خارج ہونے کے بعد پائل نے ارمان ملک کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا۔
پائل ملک نے اپنے تازہ ولاگ میں شیئرکیا کہ اپنے خاندان کو ملنے والی نفرت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
پائل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ نفرت مجھ تک تھی تو ٹھیک تھا مگر اب یہ نفرت میرے بچوں میں منتقل ہوتی جارہی ہے، جسے میں برداشت نہیں کر سکتی ہوں۔ پائل کا مزید کہنا تھا کہ ارمان ملک کریتیکا کے ساتھ رہ سکتا ہے، بچوں کی دیکھ بھال میں کروں گی۔ لوگ ہم سے خوش نہیں ہیں اس لئے بہتر ہے کہ ہم تینوں میں سے کوئی دو الگ ہوجائیں۔ میں چلی جاتی ہوں، کیوں کہ وہ دونوں نہیں جانتے کہ باہر کی دنیا میں کیا ہورہا ہے، یہ صرف مجھے معلوم ہے کہ کیا ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنی نفرت، گالیوں اور ٹرولنگ کا سامنا نہیں کیا ہے۔ بچوں کا خرچ کون اٹھائے گا۔ اس کے بارے میں پائل نے کہا کہ اس کا فیصلہ وہ اکیلے نہیں کرسکتی ہے اور بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد ارمان اور کریتیکا سے بات کریں گی۔
یاد رہے کہ پائل، کریتیکا اور ارمان ملک اس وقت سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے، جب ان تینوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تھا۔ پائل کی بہترین دوست کریتیکا کی شادی اس کے اپنے شوہر ارمان ملک سے ہوئی ہے جس کا اصل نام سندیپ ہے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image