مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو قیمت آسمان پر پہنچ گئی

لاہور(پاکستان امیج) مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکاسلسلہ جاری ہے، آج پھر مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کےگوشت کی قیمت میں31روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 626 روپے فی کلو مقررہو گیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 416 روپے فی کلومقرر ہے،زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 432روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہو گئے،فارمی انڈوں کی 259روپے فی درجن قیمت مقررہے،انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7650روپے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *