کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے بڑے لیول پر ڈیبیو کرنے کا موقع ملے گا، فاسٹ باؤلر زمان خان

لاہور (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ اتنے بڑے لیول پر ڈیبیو کروں گا۔

پی سی بی کے ڈیجیٹل میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے زمان خان کاکہنا تھا کہ ون ڈے ڈیبیو سے قبل اچھا محسوس کر رہا ہوں، زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ بڑے لیول پر آ کر ایشیا کپ کھیلوں گا،ایشیا کپ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، بےانتہا خوشی تھی جب میرا نام آیا۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملا ہوں کافی خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے ساتھ کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں۔ ان سے سری لنکا کی کنڈیشنز اور وکٹوں پر بولنگ کا پوچھا کہ کیسے کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا بھی ہے لہٰذا امید کرتا ہوں اچھا ہی ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *