سی پیک کے دوسرے مرحلے کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع، چین اور پاکستان کا فنانس کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری آئندہ ہفتے کے اختتام پر چین کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ چینی آئی پی پیزکے واجب الادا 15ارب 40کروڑ ڈالرز کو ری شیڈول کرنے کے امکانات کا جائز ہ لیں گے ۔ دوسری جانب پاکستانی اور چین نے چین پاکستان اکنامک کو ریڈوز (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع کردیا ہے ۔ دونوں ممالک نے مین لائن (ایم ایل ۔ون) پر مرحلے وار تعمیرات کو حتمی شکل دینے کےلیے فنانس کمیٹی کا اجلاس بلانے سے اتفاق کرلیا ہے ۔

“جنگ ” کے مطابق یہ اجلاس آنے والے مہینوں میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے 2014-15ء میں سی پیک کی شروعات سے پروجیکٹ ایم ایل ون زیر التواء چلاآرہا ہے ۔ اب اس پر وجیکٹ کےلیے چین کی جانب سے3 ارب ڈالرز کی فنڈ نگ اور آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالرز سے پروگرام کی منظوری پاکستان کےلیے چیلنج ہوگی ۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگز یکٹیو بورڈ 37مہینوں پر محیط اس پروگرام کی کثیر الجہتی اور دوطرفہ کریڈ میٹرز کی مدد سے 3سے 5ہفتوں میں منظوری دے گا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *