لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کیخلاف 9مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے،شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی،پولیس نے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوت لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی تھی،اے ٹی سی نے پولیس کی درخواست منظور کرلی۔
Pakistan Image