عمان سے گرفتار ملزم پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا

لاہور (پاکستان امیج) سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کاظم کو عمان سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جو 2022ء میں قتل کر کے بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *