پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت ریکارڈ پر لائے کہ پیٹرول کی قیمت کیسے مقرر کی جاتی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا طریقہ کار واضح کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *