زین قریشی اپنے والد کیساتھ رویےپر کھل کر بول پڑے، سپریم کورٹ میں کیسز کا لوڈ کم کرنے کا حل بھی بتادیا

لاہور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی اپنےوالد شاہ محمود قریشی کیساتھ رویے پر کھل کر بول پڑے ، ساتھ ساتھ سپریم کورٹ میں کیسز کا لوڈ کم کرنے کا حل بھی بتا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہاکہ سینکڑوں کارکنوں اور لیڈروں کو کیسز میں ملوث کیا ہوا ہے،شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لایا جاتا ہے،شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑیاں اور بیڑیاں لگا کر پیش کیا جاتا ہے،ڈاکٹر نے لکھ کر دیا کہ شاہ محمود قریشی سفر نہیں کر سکتے مگر اسے نظرانداز کیا گیا،پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کی گاڑی میں 20گھنٹے کے سفر کروایا گیا،70سال کے شخص کے ساتھ ایسا رویہ نہیں ہونا چاہئے، ہمیں کہا جارہا ہے کہ تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں،انہی کیسز میں بعض لیڈروں کا ٹرائل شروع کر دیا گیا۔

زین قریشی نے کہاکہ عجلت میں کئے گئے سائفر کیس میں بھی عمران خان اور شاہ محمود بری ہوئے،ان کاکہناتھا کہ شفاف ٹرائل نہیں کیا جا رہا،شاہ محمود قریشی کا 19روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا،دہشتگردی کے کیس میں یہ لمبا جسمانی ریمانڈ ہے،شاہ محمود کو اذیت دینے کیلئے اڈیالا سے لایا جاتا ہے،اگر کسی نے ملک کی نمائندگی کی ہے تو اس کے ساتھ تضحیک کا رویہ اختیار نہیں کیا جانا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ہمارا نشان چھن جانے کے باوجود جیتے،مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے،زین قریشی نے کہاکہ ایڈیاک ججز لگانے کی وجہ کیسز کی زیادتی بتائی جارہی ہے،دو ججز نے انکار کیا، کیا دو ججز کیس لوڈ کو کم کر پائیں گے،اگر کیس لوڈ کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنی چھٹیاں کم کرلیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *