چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے پانچ لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں

خوشاب(پاکستان امیج ) چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے 5 لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل چشمہ جہلم لنک کینال میں 10 نوجوان کشتی میں سوار ہوکر گئے تھے، دریا میں پانی کے تیز ریلے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کیا گیا اور 4 نوجوانوں کو بچا لیا گیا تھا جب کہ 6 کی تلاش جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دو روز کی محنت کے بعد چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے 5 لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں اور ایک نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *