ن لیگ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ(ن) نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ن لیگ نے سپریم کورٹ کے 12جولائی کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کردی،درخواست میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا،الیکشن کمیشن سمیت 11پارٹیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیا آزادامیدوار ایسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں جس کا ایک جیتا ہوا امیدوار اسمبلی میں موجود نہیں؟کیا ایسی پارٹی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئے جس نے لسٹ ہی جمع نہیں کروائی؟ فیصلہ خاموش ہے،کیا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئے؟ فیصلہ خاموش ہے،چند نکات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل خاموش ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *