اسلام آباد پولیس کا صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تھوڑی دیر میں صنم جاوید کو جی الیون کچہری پیش کیا جائے گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ کچہری سے بلوچستان پولیس صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لے گی،راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *