لاہور (پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے آئینی مدت میں الیکشن کیلئے ہماری درخواست پر ایکشن نہیں لیا۔ اہم ترین قومی مسئلے پر سپریم کورٹ سے 29 اگست کو رجوع کیا تھا۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی استحکام کا ذریعہ ہیں، سابق حکمران جماعتیں الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔
Pakistan Image