محرم الحرام:کراچی سمیت مختلف شہروں میں رینجرز کا فلیگ مارچ

کراچی ( پاکستان امیج)محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کی جانب سے بھی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا ہے۔رینجرز کی جانب سے کراچی میں نیو سبزی منڈی، مہران ٹاﺅن، داﺅد چورنگی، لیاقت ا?باد، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔سندھ کے دیگر شہروں کندھ کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔سندھ رینجرز کی جانب سے فلیگ مارچ کے دوران امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ کیا گیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے داخلی اور خارحی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *