قومی ائیرلائن کا لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازوں میں اضافہ کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیا،لاہور سے کوئٹہ کیلئے بروز منگل، جمعہ اور اتوار پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں،انتظامیہ کے مطابق اتوار کو پہلی پرواز 28جولائی سے شروع ہو گی،لاہور سے کوئٹہ کم از کم کرایہ 22ہزار سات سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور سے کوئٹہ ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *