لاہور(پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈائیلاگ اور بڑھکیں مت ماریں گھڑیوں اور نیکلس کی رسیدیں نکالیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں،126دنوں کے دھرنے میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آ گئی،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہئے،آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں،ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چوری کریں،قیمتی گھڑیاں اور نیکلس قوم کی ملکیت ہیں کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھیں، ان کا کہناتھا کہ ججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے ، گھٹیاں مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام ہمیں سکھائیں گے،چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سرینا عیسیٰ کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے ہمیں ججز کی فیملیز کی عزت پر لیکچر نہ دیں،عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتیوں کے جرم میں جیل میں ہیں۔
Pakistan Image