اسلام آباد(پاکستان امیج)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے سن رہے تھے صدر کچھ احکامات صادر کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی جانب دار صدر ہیں، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے چیئرمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کام کرنے دیں یا پھر ختم کردیں۔ صدر نے ایسی عدالت سے رجوع کا مشورہ دیا جو جانب دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے خوامخواہ بھونچال پیدا کرنے کی کوشش کی، عبوری صدر کی لاحاصل مشق سیاسی، انتخابی نظام میں مداخلت ہے۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عبوری صدر نے ان قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جو عدم استحکام چاہتی ہیں۔ عبوری صدر حد میں رہیں۔
Pakistan Image