نیا توشہ خانہ کیس؛ حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج)توشہ خانہ کے نئے کیس میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی،وزارت قانون نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے،نیب کی قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *