شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایک غیرملکی سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نیا موقع بہت بڑا ہے، اب گوتم گمبھیر پر منحصر ہے کہ وہ اس سے کیسے فائدہ اٹھاتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی ان کے انٹرویوز وغیرہ سننے کو ملتے ہیں، وہ مثبت اور سیدھی بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں پاک بھارت میچ کے درمیان گراؤنڈ میں شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *