حکومت سپریم کورٹ کا فیصلے کو تسلیم کرتی ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریتی ہے،ہماری قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہاکہ دو تہائی اکثریت تو ہماری پہلے بھی نہیں تھی،مخصوص سیٹیں الیکشن کمیشن نے الاٹ کی تھیں جو بعد میں معطل ہو گئیں،مخصوص نشستوں کی وجہ سے ہماری دوتہائی اکثریت بن سکتی تھی،جو نمبر ہمیں درکار ہیں وہ وفاق اور 3صوبوں کے پاس پورا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *