چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں پر انصاف پر فیصلہ دیا ہے ، آج پورے ملک اور 25 کروڑ عوام کیلئے خوشی کا دن ہے ، آپ نوافل ادا کریں، اللہ کا شکر ادا کریں۔

بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمارا حق ہمیں مل گیا ، یہ وہی حق تھا جس کیلئے ہم کہتے رہے کہ تحریک انصاف کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،8 اور 5 تناسب سے پاکستان کو تحریک انصا ف کو سیٹیں ملیں گی ، پی ٹی آئی دوبارہ بحال ہو گئی ہے ، ہم کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے ، الیکشن کمیشن ہمارے انٹر ا پارٹی کا سرٹیفکیٹ اسی ہفتے میں جاری کرے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *