بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قوم سے معافی مانگی جاتی تو شکایت کنندہ خاور مانیکا بھی معاف کر سکتے ہیں،وکیل زاہد آصف

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر خاور مانیکا کے وکیل نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی توہین پر نوٹس ہو جاتا ہے ماتحت عدالتوں کے ججز کی توہین پر نوٹس کیوں نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قوم سے معافی مانگی جاتی تو شکایت کنندہ خاور مانیکا بھی معاف کر سکتے ہیں، قانون میں کوئی قدغن نہیں کہ شکایت کتنے عرصے بعد درج کرائی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے اپیلوں پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم کے مطابق مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا آج آخری روز ہے۔

خاورمانیکا کے وکیل زاہد آصف نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کا سربراہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے عوام کو ہر طرح سے جواب دہ ہوتا ہے،سلمان اکرم راجہ کی جانب سےٹرائل کورٹ میں جرح کے دوران دیئے گئے فیصلوں پر کچھ گزارشات کرنا چاہوں گا، ٹرائل کورٹ میں دوسرے خاوند کے فوت ہونے کے بعد خاتون کا جائیداد میں حصہ لینے کے حوالے سے ایک فیصلہ دیا گیا،اس عدالتی فیصلے کو بطور ریفرنس دینا سمجھ سے بالاترہے،جج افضل مجوکہ نے کہاکہ میں نے وہ عدالتی فیصلہ پڑھ لیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *