بین الاقوامی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی بہنوں نے تاریخ رقم کردی

لاہور (پاکستان امیج) جنوبی افریقا میں جاری پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں سیبل سہیل اور ویرونیکا سہیل نے نئی تاریخ رقم کردی۔

پاور لفنٹگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر پوجفسٹروم میں جاری ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیبل سہیل 52 اور ویرونیکا سہیل نے 57 کلو کیٹگری میں حصہ لیا۔ دونوں بہنوں نے اسکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیا ہے۔
تیسری بہن ٹوینکل سہیل کل ایکشن میں ہوگی، تینوں بہنیں تیرہ جولائی کو ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں بھی حصہ لیں گی، ان پاور لفٹرز کی جنوبی افریقا روانگی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ممکن ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *