عمران خان نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کی انٹر ا کورٹ اپیل پر جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )نیب ترامیم کا لعدم قرار دینے کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے جواب میں انٹر اکورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر دی ، کسی کی کرپشن بچانے کیلئے قوانین میں ترمیم کسی بنانا رپبلک میں بھی نہیں ہوتا، کرپشن معیشت کیلئے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے ، مجھ سے دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ترامیم کا فائدہ آپ کو بھی ہو گا، میرا موقف واضح ہے کہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے ، پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے مطابق کرنی چاہیے ،نیب اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے تو ترامیم اسے روکنے کی حد تک ہونی چاہیے ، اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے ، نیب نے مجھ پر کیس بنانے کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ کا نیکلس ، تین ارب 18 کروڑ روپے کا بتایا، ماضی کے فیصلے مدنظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس میرے کیس پر سماعت نہ کریں ،

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *