نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکارکر دیا

آکلینڈ(پاکستان امیج) نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سالانہ سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جن کرکٹرز کو سالانہ سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ان میں راچن رویندرا، بین سئیرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کانٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا بتانا ہے کہ اعجاز پٹیل کو دوبارہ کانٹریکٹ آفر کیا گیا وہ پچھلے کانٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے مطابق جن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا انہیں ہر صورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپرسمیش کےلیے دستیاب ہونا ہے۔

حکام کے مطابق سابق کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کانٹریکٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *