‘ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے، باولنگ کوچ کا بیان

کولمبو(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ مورنی مورکل نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ فاسٹ باولرز کو فٹنس کے مسائل ہوئے ہیں، دوسرے باولرز کے لیے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس باولر ہے اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں۔ شاہین آفریدی ڈسپلن کے ساتھ باولنگ کرنے والا باولر ہے۔مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے، ہمیں موقع ملا ہے کہ کچھ چیزوں کو ہم بہتر کریں، اہم میچ میں پریشر میں کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے، ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے، شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔

مورنی مورکل نے کہا کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے، یہ کھیل کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی زمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ زمان خان کو باولنگ کرتا ہوا دیکھنے کےلیے پُرجوش ہوں۔ پی ایس ایل میں زمان خان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کنڈیشنز سپنرز کے لیے مددگار ہیں، ہمارے پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میں اب بھی باو لنگ شوق سے کرتا ہوں خود کو فٹ رکھتا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *