سری لنکا کرکٹ نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی

کولمبو (پاکستان امیج) سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی۔اس حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ نے دوبارہ پیشکش کی، معاہدے میں توسیع کی پیشکش میں نے قبول کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 2 ماہ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عاقب جاوید کا 15جولائی تک سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ تھا، سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کنسلٹنٹ کےلیے عاقب جاوید سے معاہدہ کیا تھا تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے معاہدے میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *