وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف آج شہر قائد کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *