سوناکشی سنہا نے شادی کے فوری بعد حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(پاکستان امیج)حال ہی میں اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا سوشل میڈیا پر اپنے حمل کی خبروں پر حیرت زدہ رہ گئیں ہیں اور انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے فوراََ بعد ہی بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے حمل کی خبریں سرگرم ہوگئی تھیں، ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب اداکارہ اور اُن کے شوہر کو شادی کے دو دن بعد ہی ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔کہا جارہا تھا کہ سوناکشی سنہا حمل سے ہیں اور وہ اسی وجہ سے ہسپتال گئی تھیں، تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں پر ردعمل دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق گردش کرتیں افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اب میں ہسپتال بھی نہیں جا سکتی؟سوناکشی سنہا نے کہا کہ میری زندگی میں شادی کے بعد صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ یہ اب میں ہسپتال نہیں جاسکتی کیونکہ اگر میں ظہیر کے ساتھ ہسپتال گئی تو لوگوں کو یہی لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ظہیر اقبال سے شادی ہونے پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ہنی مون کے لیے سنگاپور گئے تو وہاں مداحوں نے ہمیں پیسٹریز کے ساتھ شادی کی مبارکباد کے پیغامات دیے، یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ہماری شادی سے سب خوش ہیں۔سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ مداحوں نے ہم سے کہا کہ ہم نے آپ کی شادی کی ویڈیوز دیکھیں، یہ سُن کر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری اور ظہیر کی شادی میں ہر ایک نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *