لیگی رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے تیزرفتاری اورخطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی

لاہور (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے تیزرفتاری اورخطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر وارڈن پر لگژری گاڑی چڑھا دی، ٹریفک وارڈن حافظ شہزاد کے روکنے کےباوجودثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سامنےآگئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کےقریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا جب ٹریفک اہلکاروں نےتیزرفتاری پرگاڑی روکنےکا اشارہ کیا۔ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا ، شیشا نہیں کھولا تو حافظ شہزاد نے ساتھی وارڈن کو بھی بلا لیا۔ ملزم کارسوارخود کوسیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا ، سیاہ رنگ کی کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کےخلاف مقدمہ کیلئےاستغاثہ دائرکردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملےکی تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔آج نیوز کے مطابق یاد رہے کہ ثاقب برجیس کے والد برجیس طاہر سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وفاقی وزیررہ چکے ہیں۔

سی ٹی او عمارہ کا کہنا ہے کہ خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا خواہ کوئی بھی ہو، اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *