کراچی (پاکستان امیج)اداکارہ ماہرہ خان کے حسن نے بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی دلکش تصاویر جاری کی جس میں انہیں کھلی فضا میں دھوپ کی مدھم کرن کے ساتھ اپنے قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔ مزکورہ پوسٹ میں دلکش نین نقش کی مالک ماہرہ خان پرسکون ماحول سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد کمینٹ سیکشن میں مداحوں اور پرستاروں کی جانب سے ماہرہ خان کے حسن پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔ مداحوں کی اس طویل فہرست میں بالی وڈ اداکارہ مونی رائے بھی شامل ہوگئیں۔
مونی رائے نے ماہرہ خان کے حسن سے متاثر ہوکر انکی تعریف کرڈالی، اداکارہ نے لکھا ”کتنی سندر“۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی کئی موقع پر یہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی تعریفیں کرتی نظر آئی ہیں۔
Pakistan Image