محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند ہو گا یا نہیں ؟ پنجاب حکومت نے اہم بیان جاری کر دیا

لاہور(پاکستان امیج ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمحرم کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بندکی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پرکسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین پر مقدمات سے متعلق پنجاب پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ میں ایک سیل بنایا جارہا ہے، بچوں اور خواتین پر درج مقدمات میں ریاست مدعی بنے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *