پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور(پاکستان امیج)سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ آئی جی پنجاب نے مریم نواز کو یونیفارم پہننے کا اختیار دیا تھا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہے،لہٰذا ایسی صورت میں مریم نواز پر اندراج مقدمہ کا حکم نہیں دیا جا سکتا اور درخواست خارج کی جاتی ہے۔

عدالت میں سید وقار علی شاہ ایڈووکیٹ نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے مریم نواز کے یونیفارم پہننے کو چیلنج کرتے ہوے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *