کرینہ کپور نے بیٹے تیمور کے نام پر پیدا تنازعہ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر ہونے والے تنازع پر سالوں بعد خاموشی توڑ دی۔

کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان رکھا گیا اور ان کے نام پر بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں نے تنازع کھڑا کردیا تھا اور اب بھی اداکار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تاہم اب کئی سالوں بعد کرینہ کپور نے تیمور کے نام پر ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی ماں اور بچے کو اس صورتحال سے گزرنا پڑا ہو، مجھے اب بھی حیرانی ہوتی ہے کہ ہمیں کیوں تنقید کا نشانہ بنایاگیا؟ ان کا کہنا تھاکہ سیف کے بچپن کے دوست کا نام تیمور تھا تو انہوں نے سوچا کہ بیٹا ہوگا تو نام تیمور رکھیں گے، سیف کو اپنے دوست کا نام بہت پسند تھا اور جب ہماری شادی ہوئی تو اس وقت ہم نے طے کرلیا تھاکہ بیٹا ہوا تو نام تیمور رکھیں گے۔

کرینہ کا کہنا تھاکہ تیمور کا مطلب لوہا ہے اور یہ کسی بادشاہ یا راجہ کے نام کی وجہ سے نہیں رکھا۔خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کے دو بچے ہیں جن کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *