کراچی کے قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا، دھڑ کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے ہیں جب کہ دھڑ بھی دوحصوں میں ملا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دھڑ کو قانونی کارروائی کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اس کے باقی حصوں کی تلاش جاری ہے جب کہ دھڑ کو بھی شناخت کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب خداداد کالونی میں فلیٹ سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *