کے پی میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت، قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ امن کے لئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقوں تیراہ، خیبر، لکی مروت میں آپریشن پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *