ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (پاکستان امیج ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں لیکن اس دوران انہیں اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔
ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اٹلی کے شہر پگلیا کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند بولڈ تصاویر بھی شامل کیں، ان تصاویر میں اداکارہ کے مغربی طرز کے ملبوسات دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے۔

مداحوں کو ماہرہ خان کا بولڈ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اداکاراؤں کو اپنی حدود کا معلوم ہونا چاہیے اور انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کیسا لباس اور اخلاق مسلمان کی شناخت ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کے ایسے لباس پہننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پھر وہ انٹرویوز میں یہ نہ کہیں کہ ان کی نانی اور ان کی والدہ انہیں بغیر آستین کے لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔
مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ماہرہ خان سے اس طرح کے بولڈ لباس پہننے کی توقع نہیں کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *