محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کی پیش گوئی

کراچی(پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کی پیش گوئی کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آ جائے گی،کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ادھر موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہناہے کہ گرم، مرطوب موسم سے بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہے،ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے،آج رات سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی،آنے والے دنوں میں مختلف علاقوںمیں صبح، رات میں بونداباندی جاری رہ سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *