لڑائی سے منع کرنے پر حاملہ خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

اوکاڑہ(پاکستان امیج)اوکاڑہ میں لڑائی سے منع کرنےپر حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خاتون ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی تھی،حیات پور میں بلیئرڈ کی گیم کے دوران لڑائی پر ہمسایہ خاتون نے منع کیا تھا،لڑائی سے منع کرنے پر ملزم نے حاملہ خاتون کو بلیئرڈ سٹک اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،حاملہ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر قریبی ہسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی،نومولود کے چہرے پر زخموں کے نشانات تھے جو بعد میں وفات پا گیا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *