مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

لاہور(پاکستان امیج)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں13 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13روپے فی کلو کمی ہونے سے برائلر مرغی کا گوشت 396روپے کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 263روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 273روپے کلو ہو گیا ہے۔

دوسری جانب مرغی کے انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *